پاکستان میں سرمایہ کاروں کو ساری سہولیات دیں گے، وزیراعظم


انقرہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

ترک صنعت کاروں اور تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے نصف پاکستان میں ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کیلیے کاروبار آسان بنارہے ہیں، ملک میں سی پیک سے زبردست تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ تیل گیس معدنیات کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنا ضروری ہیں، پاکستان کی آبادی میں 12 کروڑ نوجوان ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو ساری سہولیات دیں گے، ملک میں گورننس کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے ذریعے ہی بے روزگاری میں کمی آئے گی،ان کے لیے ماحول سازگار بنارہےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ چین کی مدد سے اقتصادی زون قائم کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ترکی دوطرفہ تجارت کا فروغ ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں