پنجاب میں اساتذہ کی کم از کم تنخواہ 12 ہزار روپے مقرر

کورونا: پنجاب کے 11 ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد بھی شامل

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب حکومت نے پرائیوٹ اسکولوں کی انتظامیہ کیخلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اساتذہ کی کم از کم تنخواہ 12 ہزار روپے مقررکردی ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق حکومت کو پرائیویٹ اسکولوں کے استاتذہ کو کم تنخواہیں دینے پر شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

پرائیویت اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو کم تنخواہیں دینے والے اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے احکامات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کی لسٹیں مرتب کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے اساتذہ کو تین سے پانچ ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے جبکہ مختلف شہروں میں بھی اعلی تعلیم کے باوجود اساتذہ کا استحصال کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں