کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی سنچری اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں—رائٹرز۔


کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے 205 رنز کی سبقت حاصل کرکے میچ میں اپنی پوزیشن انتہائی مضبوط کرلی ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم نے آج جب کھیل کا آغاز کیا تو اس کے 123 رنز پر دو کھلاڑی آوٹ تھے۔  ہاشم آملہ 24 رنز پر ناٹ آوٹ تھے لیکن آج وہ اپنے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے محمد عباس کی بال پر آوٹ ہوگئے۔

تھیونس ڈی بران بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 13 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی بال پر آوٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ ٹمبا بوانا نے 75 رنز کی اننگز کھیل۔ دونوں کے درمیان شراکت نے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی گیند بازوں نے محنت کی تاہم کامیابی ان کا مقدر نہ بن سکی۔ گرین شرٹس کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین جبکہ محمد عباس، محمد عامر اور شان مسعود نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی تھی اور پورٹی ٹیم 177 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 149 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں