پاک فوج کا اے 100 راکٹ کا کامیاب تجربہ

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاک فوج نے آرٹلری کور کے ملٹیپل لانچ راکٹ سسٹم  میں اے 100 راکٹ کو شامل کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق راکٹ اے 100 کو پاکستانی ماہرین اور انجینئرز کی کاوشوں سے مقامی  سطح پر تیار گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اے 100 راکٹ سو کلومیٹر کی حدود میں دشمن کو انتہائی مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج  کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ آرٹلری کور میں راکٹ کی شمولیت کے سلسلے میں منعقد تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے پراجیکٹ کی کامیابی پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اے 100 راکٹ پاک فوج کی موجودہ دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا۔ نئے راکٹ سسٹم سے پاک فوج کی فائر پاور بڑھے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں حالیہ برسوں میں ترقی ہوئی ہے۔ پاک فوج ہر قسم کے چلینجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں