بلوچستان میں دستی بم پھٹنے سےتین بچے جاں بحق

فائل فوٹو۔–


کوئٹہ: خضدار کی تحصیل ناگ میں دستی بم کا دھماکا ہوا ہے ۔ جس کے باعث تین بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق دستی بم اس وقت پھٹا جب چار بچے اس سے کھیل رہے تھے۔  جاں بحق بچوں میں عمر،احسن اور اسما شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچی لال بی بی کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ دن 12 بجے پیش آیا۔  جاں بحق بچوں کی عمریں سات سے دس برس کے درمیان تھیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل ناگ کے کلی بہرام میں ہوا ہے۔

اس سے قبل بھی بلوچستان میں اس قسم کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ اکثر وبیشتر نہ پھٹنے والے دستی بم بچوں کے ہاتھوں میں اس وقت پھٹ جاتے ہیں جب وہ اسے کھلونہ سمجھ کر اس سے کھیلنے لگتے ہیں اور حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں