پی پی رہنماؤں کی چوہدری شجاعت، فضل الرحمان سے ملاقات

ملاقات کی ایک تصویر—ہم نیوز۔


اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان بھی موجود تھے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جبکہ سیاسی رہنماؤں پر بننے والے کیسز سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات اینکر حامد میر کے بیٹے کی شادی کے موقع پر ہوئی۔

خیال رہے کہ جعلی اکاؤئنٹس کے سلسلے میں آصف علی زرداری سمیت کئی پی پی پی رہنما ان دنوں دباؤ کا شکار ہیں۔

کیس کے سلسلے میں سابق صدر سمیت 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیے گئے تھے تاہم عدالت نے اس پر نظرثانی کا حکم دیا جس کے بعد ایک جائزہ کمیٹی معاملے پر غور کررہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں