پی ایس ایل سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پی سی بی کیلئے چیلنج


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور سے قبل نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی مکمل تزئین و آرائش پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے چیلنج بن گئی۔

ہم نیوز کے مطابق طویل عرصے کے بعد گزشتہ سال نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو پی ایس ایل اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کی میزبانی کا موقع ملا تاہم پرُجوش شائقین نے اسٹینڈز پر چھت نہ ہونے کے باوجود مقابلوں کا لطف اٹھایا۔

رواں سال اس وینیو کو پی ایس ایل کے پانچ میچز کی میزبانی کرنا ہے، دو ماہ کے قلیل عرصہ میں تعمیر اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنا ایک بہت بڑا چیلنج دکھائی دے رہا ہے۔

 

چیئرمین اور میڈیا باکسز سمیت کئی جگہوں پر توڑ پھوڑ ابھی تک نظر آرہی ہے جبکہ چھت پر فیبرک کی تنصیب ہونا باقی ہے۔

ملائیشیا سے فیبرک آچکا ہے، تنصیب کے لیے آنے والے ملائشین ماہرین نے ویزا درخواستیں دے رکھی ہیں۔


متعلقہ خبریں