ایل او سی: پاک فوج کا بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب

فائل فوٹو۔–


راولاکوٹ: لائن آف کنٹرول پر بھارت نے گولہ باری کی ہے تاہم پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شدید گولہ باری کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ جس پر جند روٹ سیکٹر پر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز نے دو ماہ قبل بھی لائن آف کنڑول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکےایک خاتون کو شہید کر دیا تھا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ شہید خاتون کا تعلق آزاد کشمیر کے بھمبر سیکٹر سے تھا، منزہ بی بی دو بچوں کی ماں تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا  اور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر حکومت پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارتی فوج ایل او سی کے قریب آباد پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

اس سے قبل اکتوبر کے وسط میں بھارتی فوج کی سفاکی سے کوٹ کوٹیرہ سیکٹر میں شہری عبدالرؤف شہید ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں