برسات سے سردی میں اضافہ، دھند میں کمی ہوگئی

سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں برسات کے سبب خشک سردی، دھند اور کُہر کی شدت میں کمی آئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں اور پنجاب کے چند اضلاع میں ہفتہ کو بھی بوندا باندی ہو سکتی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ شب شروع ہونے والی برسات کا سلسلہ صبح تک وقفے وقفے سے جا رہا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں بھی گزشتہ سبب ہلکی بارش کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور  دھند میں کمی آئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شہر میں بونداباندی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ  سرگودھا، ساہیوال اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

موسمی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ادارے نے  ہفتہ کے روز بھی مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ04، سیدوشریف، پاراچنار02، بالاکوٹ اور دیر میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کالام، سکردو منفی 09، استورمنفی08، گوپس منفی07، ہنزہ، بگروٹ منفی06، گلگت، راولاکوٹ، مالم جبہ، دیر منفی03، پاراچنار منفی02، چترال، دروش، کاکول، مظفرآباد، بونجی منفی01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔


متعلقہ خبریں