برٹش جونیئر اسکواش چیمپین شپ، دوپاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں

برٹش جونیئر اسکواش چیمپین شپ، دوپاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


برمنگھم: برٹش جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑی حارث قاسم انڈر17 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

برطانیہ کے شہربرمنگھم میں جاری برٹش جونیئر سکواش چیمپین شپ کے کوارٹر فائنل میں حارث قاسم نے مصر کے ابراییم ایم ابراہیم کو 3-2 سے شکست دی۔

مصری کھلاڑی سے اہم مقابلے میں حارث قاسم کی جیت کا سکور 11-9، 11-5، 11-7 تھا جبکہ دو ہارنے والے سیٹوں میں3-11اور4-11 سکوررہا

اس سے قبل انڈر 15 میں سابق لیجنڈ قمرزمان کے پوتے نور زمان بھی سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔ کوارٹر فائنل میں نور زمان نے امریکہ کے موکھونته کو 11-5 ، 11-7 اور 11-8 سے شکست دی تھی۔

انڈر17 اورانڈر 15 کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔

برٹش جونیئر اسکواش میں پاکستان کے عباس زیب، محمد حمزہ اورآمنہ فیاض ایونٹ کے ابتدائی مراحل میں ہی شکست کھاکر مقابلے سے باہرہوچکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں