صوبوں کے مالی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے،بلاول بھٹو



اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر اپوزیشن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت کے پاس کوئی وژن ہی نہیں ہے، کرپشن کا الزام لگا کر کردار کشی اور پولیٹکل انجینئرنگ کی جار ہی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پرلاہور بار سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ شہید بھٹوکےمشن پرکاربندرہنامیرانصب العین ہے،جنہوں نےجوہری پروگرام کی بنیادرکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقاربھٹو کوپھانسی ہوئے41سال ہوگئے مگر کارکنوں نےپیپلزپارٹی کاہمیشہ ساتھ دیااورآمریت کےخلاف جمہوریت کی جنگ لڑی۔آج ملک کی ابترصورت حال ہے،جمہوریت کے استحکام کےلیے جدوجہد کرتے رہیں گے،ایک اوروزیراعظم کواحتساب کےنام پرباہرنکال دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت لیک کی گئی۔ جے آئی ٹی رپورٹ سے عوام کو گمراہ کیا گیا ہے، متنازع مردم شماری سے لے کر الیکشن تک سب متنازع ہے، میرے پاس کبھی سرکاری عہدہ نہیں رہا، میرے ہاتھ صاف ہیں میں نے کبھی کرپشن نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کی سیاست کی ہے، 18ویں ترمیم کے خلاف سازش کی جا رہی ہے، آج وفاق خطرے میں ہے اور چھوٹے صوبے ناراض ہیں، ہم وفاق کو اکھٹا کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، صوبوں کے مالی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یہ ملک ذوالفقار بھٹو کے آئین کے مطابق ہی چلے گا، عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے، میں جب ایک سال کا تھا تب سے انصاف کا متلاشی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف عوام کو ہی اس ملک کے مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔حکمران سابقہ حکومتوں پرالزام لگاکروقت گزاررہےہیں،قائم علی شاہ اورمرادعلی شاہ پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں،قائم علی شاہ اورمرادعلی شاہ کوجےآئی ٹی میں طلب بھی نہیں کیا گیا،


متعلقہ خبریں