حکومت میں آئے تو حالات کا اندازہ ہوا،فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اداروں میں اصلاحات لارہے ہیں۔1980 کے بعد ہمارا معاشرہ کئی مشکلات کا شکار رہا ہے۔

لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا،حکومت میں آئے تواندازہ ہوا کہ حالات کتنے گھمبیر ہیں اور کس طرح سیاسی بھرتیوں سے اداروں کو تباہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو احتساب کا مینڈٹ دیا ہے ، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف کیسز ہم نے نہیں بنائے تھے اور نہ ہی عمران خان کی نواز شریف یا آصف زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے  پارٹیوں کے مابین تلخیاں کم سے کم ہوں، بدقسمتی سے ہماری سوسائٹی تقسیم ہوگئی ہے، جس ادارے کو دیکھو اندر سے کھوکھلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسامہ نے ہم سے پوچھ کرامریکہ پر حملہ نہیں کیا یا امریکہ نے ہم سے پوچھ کرافغانستان پر حملہ نہیں کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت تمام اداروں کواپنا بزنس پارٹنز بنائے گی، سیاسی بھرتیوں سے ادارے تباہ ہوجاتے ہیں، ادارے نیچے جائیں گے تو ملک نیچے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو اصلاحات عمران خان لائے ہیں وہ نظر آئیں گی، عمران خان کی آصف زرداری ،نوازشریف اور شہبازشریف سے ذاتی دشمنی نہیں۔


متعلقہ خبریں