فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کا موقف


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کیس میں عدالت نے سوال کیا کہ ان کے پاس آف شور کمپنیاں بنانے کے لیے پیسے کہاں سے آئے۔

قومی احتساب نیورو(نیب) حکام نے موقف اختیار کیا کہ فلیگ شپ انویسمنٹ کمپنی ایپرل 2001 سے قائم کی گئی تھی جس وقت شریف فیملی سعودی عرب میں جلا وطن تھی۔ اس کےعلاوہ نیب کی جانب سے نواز شریف پر فلیگ شپ انویسمنٹ کمپنی کے حقیقی مالک ہونے کا الزام بھی لگایا گیا۔

نیب نے بتایا کہ نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین اس کمپنی کے بے نامی دار ہیں۔

اس حوالے سے نواز شریف کے بیٹوں نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے یہ کمپنی العزیزیہ اسٹیل ملز کی فروخت سے حاخؤصل ہونے والی رقم سے بنائی۔


متعلقہ خبریں