پنجاب حکومت کے وزرا نے سادگی مہم ٹھکرا کر نئی گاڑیاں مانگ لیں

کورونا: پنجاب کے 11 ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد بھی شامل

فوٹو: فائل


لاہور: وفاقی حکومت کی سادگی پالیسی کے برعکس پنجاب حکومت کے وزیروں اورمشیروں نے نئی گاڑیاں مانگ لی ہیں اور صوبائی حکومت نے بھی نئی گاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے صوبائی وزرا، ترجمانوں اور مشیروں نے پرانی گاڑیاں استعمال کرنے سےا نکار کر دیا ہے۔ صوبائی وزرا ملک محمد انور، زاور حسین، محمد اختر ، محمد اخلاق نے پرانی گاڑیاں استعمال سے معذرت کرتے ہوئے نئی گاڑیاں مانگی ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزرا محسن لغاری، پیر سید الحسن شاہ، فیاض الحسن چوہان، حافظ ممتاز احمد، ملک نعمان احمد، مراد راس اور شہبازگل ترجمان وزیراعلی کو بھی نئی گاڑیوں کی فراہمی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

حکومت نے وزرا کو نئی گاڑیوں کی فراہمی کیلئے محکموں کے سیکرٹریز، صاف پانی کمپنی اورپنجاب فوڈ اتھارٹی کو نئی اور مہنگی گاڑیاں واپس دینے کا حکم دیدیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اپنے وزیروں کو 2018 میں خریدی گئی نئی گاڑیاں دی جارہی ہیں جو انہیں ایک ہفتے میں مل جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں