کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی

فوٹو: فائل


کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سے دو ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرلی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 294 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 41 رنز درکار تھے۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر اور ڈی برائن نے 41 رنز کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ڈی برائن چار رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ اُن کے بعد آنے والے کھلاڑی ہاشم آملہ دو رنز پر محمد عامر کی گیند پر زخمی ہونے کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

فاف ڈو پلیسس نے ڈین ایلگر کے ساتھ مل کر 41 رنز کے تعاقب میں 43 رنز کا ہدف پورا کیا۔

ڈین ایلگر نے 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ فاف ڈو پلیسس نے رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی تھی اور پورٹی ٹیم 177 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے اننگز کے پہلے روز دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے اور دوسرے روز اپنی اننگز کے اختتام تک 431 رنز بناکر 254 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

جنوبی افریقا کی طرف سے پہلی اننگز میں فاف ڈوپلیسی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ بووما اور ڈی کوک نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین آفریدی نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا کی 254 رنز کی برتری کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم میدان میں اتری اور 294 رنز بناکر ڈھیر ہو گئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 41 رنز کا ہدف دیا۔

اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا تھا لیکن امام الحق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور چھ رنز بناکر ڈیل اسٹین کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور اُن کے بعد اظہر علی بھی 13 گیندوں پر چھ رنز کے بنا کر واپس لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ کے لیے شان مسعود اور اسد شفیق کے درمیان 132 رنز کی شراکت نے جنوبی افریقا کی برتری کو ختم کرنے میں پاکستان کی کچھ مدد کی تھی۔ شان مسعود 159 کے مجموعی اسکور پر 61 رنز بنا کر ڈیل اسٹین کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہوئے جس کے بعد اسد شفیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 88 رنز بنا کر فلینڈر کا شکار بن گئے۔

وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو کوئی کھلاڑی زیادہ دیر جنوبی افریقہ کے باؤلرز کے سامنے کھڑا نہ ہوسکا تاہم بابر اعطم 72 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔


متعلقہ خبریں