سائیبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا


کراچی: یخ بستہ ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے امید ہے کہ آئندہ دو دن میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سائیبریا کی ٹھنڈی ہواؤں کے باعث بلوچستان کے بیشتر اضلاع بھی سخت سردی کی لپیٹ میں آئیں گے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں اس وقت سخت سردی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں سردی کی لہر کے باعث پہلے ہی درجہ حرارت منفی پانچ تک گر چکا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سائیبیریا کی یخ بستہ ہواؤں کی آمد سے قبل ہی قلات میں منفی سات، دالبندین میں منفی ایک، خضدار میں منفی دو اور ژوب میں ایک درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹے قبل ہونے والی بارش کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا ہے لیکن اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک روز تک کسی بھی علاقے میں بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں