آن لائن ٹیکسی کے منیجر پر پولیس تشدد،وزیرا علی پنجاب کا نوٹس

فائل فوٹو۔–


لاہور:وزیرا علی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں آن لائن ٹیکسی کے منیجر کو پولیس کی جانب سے تشدد کانشانہ بنانے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ہم نیوز نے مطابق وزیرا علی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اس ضمن میں ترجمان وزیر اعلی پنجاب شہباز گل نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے جس پر انہوں نے کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ایسا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انویسٹی گیشن پولیس آن لائن ٹیکسی ہیڈآفس میں ریکارڈ لینے پہنچی۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے ریکارڈ طلب کرنے پر کمپنی منیجر نے تحریری اجازت نامہ دکھانے کا مطالبہ کیا جسے سن کرتھانیدار طیش میں آگیا اور منیجر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی گاڑی میں ڈالا اور  تھانے لے گیا۔

پولیس کی جانب سے منیجر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور خبر میڈیا میں آنے کے بعد نوٹس لیا گیا۔


متعلقہ خبریں