نجی ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نے مسافر کو لوٹ لیا

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: نجی ٹیکسی سروس کریم کے ڈرائیور نے مسافر کو لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر کی جانب سے درج ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ٹکٹ لینے کے لیے اترتے ہی ڈرائیور نے اچانک ہی گاڑی بھگا لی۔

ایف آئی آر کے مطابق بارہ کہو سے فیض آباد کے لیے نجی ٹیکسی سروس کریم بک کی گئی تھی جبکہ گاڑی میں رکھے بیگ میں نقدی، لیپ ٹاپ سمیت قیمتی کپڑے موجود تھے۔

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تھانہ آئی نائن نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ایس پی انڈسٹریل سمیرا اعظم نے ملزم کی تلاش کے لیے ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی نجی ٹیکسی سروس میں مسافروں کے ساتھ مختلف قسم کے واقعات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں