بیشتر علاقوں میں دھند، مختلف مقامات سےموٹرویز بند

دُھند کا راج، آلودہ ترین شہروں میں پشاور کا پہلا، اسلام آباد کا چھٹا نمبر

اسلام آباد: پنجاب کے چند اضلاع، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں خشک سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے امکان ہے تاہم اس کے بعد مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت میں برسات کا سپیل ختم ہونے کے بعد کُہر میں اضافہ ہوا ہے۔ سوموار کی صبح سورج نکلنے کے باوجود سردی کی شدت میں  اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے چند علاقوں میں شدید دھند پڑنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ بہاولپور، سمندری، کوٹ ادو، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، لاہور اور گوجرہ شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں علاوازیں مانگا منڈی، پتوکی  رینالہ خورد، اوکاڑہ   کے علاقوں میں دھند پڑی ہے۔

موٹروے پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد اور گوجرہ سے بھی شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان عمران احمد نے بتایا ہے کہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخو پو رہ   شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے جب کہ رشاکئی سے پشاور تک بھی موٹر وے بند ہے۔

محکمہ موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ 00 سے50 میٹر تک محدود ہے، ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے، دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، مزید معلومات کیلئے شہری موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا ہم سفر ایپ کا استعمال کریں۔

گزشت 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کاکول میں 14 ملی میٹر، پٹن05، بالاکوٹ02، سیدوشریف01، ناروال04، مری01، بگروٹ04، ہنزہ اور مظفرآباد03 اور راولاکوٹ میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں