پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1014 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد ایک ہزار 14 پوائنٹس پر بند ہو گئی۔

فوٹو: ہم نیوز

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 1014 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 562 کی سطح پر بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مارکیٹ میں اچانک تیزی کی وجہ سے مارکیٹ سے جڑے کاروباری حضرات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سرمایہ داروں کی دلچسپی کے باعث مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔

2019 میں معیشت کی بہتری کے امکان کی امید پر سرمایہ کاری میں تیزی آگئی ہے جب کہ ولی عہد کا دورہ پاکستان اور شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے بعد سرمایہ کار سرگرم ہوگئے۔

سال 2019 کے پہلے اور دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔

واضح رہے کہ ملک میں نئی حکومت آنے کے بعد سے مارکیٹ میں مسلسل منفی رحجان دیکھنے میں آرہا تھا۔ جس نے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اپنانے پر مجبور کیے رکھا تاہم نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر استحکام کی جانب گامزن ہے۔


متعلقہ خبریں