پاک بحریہ کے چار ریئر ایڈمرلزکی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے چار ریئر ایڈمرلزکی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان بحریہ کے چار رئیر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل اطہر مختار، وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی، وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور وائس ایڈمرل آصف خالق شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسران کئی اہم تقرریوں سمیت کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وائس ایڈمرل اطہر مختار نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادکے گریجویٹ ہیں۔

1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کرنے والے وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور برطانیہ کی کرینفیلڈیونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں۔

وائس ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کرکے اپنی سروس کا آغاز کیا۔ وہ آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور بیجنگ یونیورسٹی چائنہ کے گریجویٹ ہیں۔

وائس ایڈ مرل آصف خالق نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ  پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادکے گریجویٹ ہیں۔


متعلقہ خبریں