اسلام آباد میں بھیک مانگنے والے بچوں کو پکڑنےکا فیصلہ

اسلام آباد میں بھیک مانگنے والے بچوں کو پکڑنےکا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے صدر رحمان ملک ہدایت کی ہے کہ کوئی بچہ اسلام آباد میں بھیک مانگتا نظر نہ آئے، جو بچہ بھیک مانگتا نظر آجائے اسے تحویل میں لے کر بیت المال کے حوالے کیا جائے۔

سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں  قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر ستارہ ایاز نے اسٹریٹ چلڈرن کا معاملہ اٹھایا اور اسٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے حفاظتی تدابیر زیر بحث آئیں۔

چئیرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے اسٹریٹ چلڈرن حفاظتی قانون سازی کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن کی حفاظت کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھانا وقت کی ضرورت ہیں اور اس کیلئے ضروری اور سخت قانون سازی کی جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ کمشنر اسلام آباد ایک کمیٹی تشکیل دیں جو اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی نگرانی کرے، بھیک مانگنے والے بچوں کے والدین کیخلاف مقدمات درج کرکے قید و جرمانہ عائد کیجائے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بدقسمتی سے سٹریٹ چلڈرن میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہم اقدامات نہیں اٹھا رہے، جہاں جاتے ہیں یا سگنل پر کھڑے ہوتے ہیں مانگنے والے بچے اردگرد اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

چئیرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ بچوں سے کام لینا اور بھیک مانگوانا بدترین جرم ہے۔ اقوام متحدہ کے قوانین ہیں کہ سٹریٹ بچوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں