شہری آبادی کو نشانہ بنانے پرپاکستان کا بھارت سےاحتجاج

یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالتﷺ قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی ہوئی، پاکستان

فائل: فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کونشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پراحتجاجی مراسلہ دیا۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے کی۔

گزشتہ روز بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے بگسار سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نیتجے میں ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

گزشتہ سال میں بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پرسیزفائرکی باربار خلاف ورزی کی گئی، ایک اندازے کے مطابق گزشتہ آٹھ سالوں کے مقابلے میں 2018 میں بھارتی فوج نے سب سے زیادہ سرحدی علاقوں میں مقامی آبادی کو نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں