ایل او سی پرپھر بھارت کی فائرنگ، ایک شہری شہید

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، فوجی جوان شہید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کے احتجاج کے باوجود بھارتی فوج کی ایل او سی پرپھر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آج بھی لائن آف کنٹرول پربلاشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے باعث ایک خاتون زخمی ہوگئی تاہم پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ بگسر سیکٹر میں فائرنگ سے ایک شہری محمد عظیم شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بڑھا دیں ہیں۔

واضح رہے آج ہی پاکستان کی جانب سے بھارت سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے پر احتجاج کیا گیا ہے۔

تین روز قبل بھی لائن آف کنٹرول پر بھارت نے گولہ باری کی تھی تاہم پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فوج نے شدید گولہ باری کی تھی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ جس پر جند روٹ سیکٹر پر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز نے دو ماہ قبل بھی لائن آف کنڑول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکےایک خاتون کو شہید کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں