آئی پیڈ کا نیا و منفرد کور متعارف


دنیا بھر کے صارفین میں مقبول آئی پیڈ کے لیے ایک ایسا منفرد کور (کیس) متعارف کرایا گیا ہے جس کے لچکدار ہاتھ بھی موجود ہیں، جنھیں آپ اپنی مرضی سے جس طرح چاہیں موو کرسکتے ہیں۔

ایپکس کی جانب سے منفرد دو بازو والے لچکدار کیس نے بچوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

آئی پیڈ کے نئے کیس کی خصوصیت  ہے ہی یہ کہ اس میں موجود لچکدار بازو ناصرف اسے سب سے منفرد بناتے ہیں بلکہ اس کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ یہ دلکش کیس سرخ، سبز اور مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔

تصاویر میں دیکھتے ہیں اس نئے اور منفرد کور کے دلچسپ انداز

 

 

 

 


متعلقہ خبریں