حکومت اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش میں ہے، شہلا رضا


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ سیاست ایک جدو جہد کا نام ہے لیکن کچھ افراد کو یہ بات سمجھ نہیں آتی۔

ہم نیوز کے پروگرام “نیوزلائن” میں میزبان ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کس بنیاد پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ  سندھ  مراد علی شاہ  کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے؟ یہ وہ کام ہے جس پر بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اس طرح کے کام کر رہی ہے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت قائم رہنے کے نظریے سے ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹے لیکن غلطیاں تو سب سے ہوتی ہیں للیکن اپنی غلطی مان لینا اچھی بات ہے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ٹھیک کہنا۔

ساری سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، شیخ روحیل اصغر

پروگرام میں  موجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ساری سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، شہباز شریف نے بہت محنت کی لیکن ووٹ پھر بھی نواز شریف کے نام پر ہے، اسی طرح آصف علی زرداری کے ہونے سے ہوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ سیاست دراصل بھٹو خاندان کی ہے۔

حکومت کے چند وزرا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں سیاسی باتیں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جب بات ذاتیات تک پہنچتی ہے توحالات خراب سے خراب تر ہوتے چلے جاتے ہیں۔

تحریک انصاف نے کبھی ذاتیات پر بات نہیں کی، علی محمد خان

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف جب سے سیاست میں آئی نہ کسی کو گالی دی نہ ہی کبھی ذاتیات پر بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری کی کسی سے بھی ذاتی دشمنی نہیں، وہ جو بات کرتے ہیں تحریک انصاف کے لیے کرتے ہیں۔ ہم احتساب کے منشور پر آئے ہیں اور اسی پر کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں