مودی سرکار کرتار پور کوریڈور کا افتتاح کر کے بھول گئی


پاکستان میں 28 نومبر 2018 کو کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جس کے بعد مودی سرکار نے بھی اپنی عوام سے کوریڈور کی تکمیل کا وعدہ کیا لیکن پھرفنڈز دینا ہی بھول گئی۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے نا صرف کرتار پور پر چار کلومیٹر طویل راہداری بنانے کا اعلان کیا تھا بلکہ سکھ برادری کو خوش کرنے کے لیے یہ بھی کہا تھا کہ سارا خرچہ اور تعمیر کی ذمہ داری بھارتی حکومت کے ذمے ہو گی۔

دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ اپنے ایک بیان میں حقیقت بیان کی تھی کہ حکومت نے زمین کے لیے ہی فنڈز کی منظوری نہیں دی تو منصوبہ نومبر سے پہلے کیسے مکمل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے اس کوریڈورکی تعمیر کے بعد سکھ  یاتریوں کو خصوصی پرمٹ پر پاکستان آنے کی سہولت ملے گی جبکہ منصوبے کے تحت پاکستان اپنی حدود میں سرحد سے گردوارے تک ایک سڑک بھی تعمیر کرے گا اور دریائے راوی پر پل بھی تعمیر کیا جائے گا۔

منصوبے کی تکمیل کی صورت میں بھارت سے آنے والے مہمان بغیر ویزہ اسپیشل پرمٹ کے ذریعے گردوارے تک آ سکیں گے جبکہ حکومت امیگریشین کاؤنٹر بھی قائم کرے گی جہاں سے پرمٹ لینے کے بعد زائرین کو مخصوص گاڑیوں میں گردوارے تک لے جایا جائے گا، بائیو میٹرک ویری فیکیشن بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں