گولڈن گلوب ایوارڈز: بوہیمین ریپسوڈی‘ اور ’گرین بک‘ بہترین فلمیں قرار


لاس اینجلس: میوزک بایوپک ’بوہیمین ریپسوڈی‘ اور کامیڈی ڈرامہ ’گرین بک‘ نے 76 ویں گولڈن گلوبل ایوارڈز میں بہترین فلموں کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

ہالی ووڈ فورن پریس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایوارڈز کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس کے ’بیورلے ہلٹن ہوٹل‘ میں اتوار کے روز منعقد کی گئی۔  گولڈن گلوبل ایوارڈز میں آسکر ایوارڈز میں نامزد ٹاپ فلموں کا اندازہ بھی ہو جاتا ہے اسی لیے انہیں ناصرف خاص اہمیت حاصل ہے بلکہ یہ شائقین میں بھیہ مقبول ہیں۔

میوزک بایوپک ’بوہیمین ریپسوڈی‘ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر رامی مالیک کو بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا جنہوں نے فلم میں ایک موسیقار فریڈی مرکری کا کردارا ادا کیا ہے۔ ان کی پرفارمنس کو دنیا بھر سے شائقین نے بے حد سراہا ہے۔

فلم کے ڈائیرکٹر کو گانوں اور بیک گراؤنڈ میوزک تھیم کی وجہ سے ایوارڈ جیوری کی جانب سے بھی بے حد سراہا گیا ہے۔

یہ مالیک کا پہلا گولڈن گلوبل ایوارڈ ہے جو انہوں نے دیگر بہترین ہالی ووڈ اداکاروں بشمول بریڈلے کوپر، ولیم ڈیفو۔ لیوکس ہیجز اور جون ڈیوڈ واشنگٹن کو مات دے کر جیتا ہے۔

دوسری جانب کامیڈی فلم ’گرین بک‘ بہترین معاونتی کردار، بہترین اسکرین پلے اور بہترین موشن پکچر کے لیے تین ایوارڈز میں سرفہرست رہی۔

ہالی ووڈ اداکار گلین کلوز نے ’دی وائف‘ میں زبردست کام پر ایوارڈ جیت لیا جس میں انہوں نے لیڈی گاگا سمیت دیگر نامزد خواتین نیکول کڈمین، ملیسہ میک کارتھی اور روسامنڈ پائک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اسکے ساتھ ساتھ امریکی اداکار ریگینہ کنگ نے تیسرا گولڈن گلوبل ایوارڈ اپنے نام کر لیا یہ ایوارڈ ان کو رومانوی ڈرامہ فلم ’اف بیلے اسٹریٹ کڈ ٹاک‘ میں بہترین کام کرنے کے سبب ملا۔

ایورڈ کی تقریب میں نیٹ فلیکس کے ’روما‘ نے بہترین بین الاقوامی زبان کی فلم اور بہترین ہدایت کار کے لیے دو ایوارڈز جیتے۔ اس کے علاوہ سونی کی فلم ’اسپائیڈر مین‘، ’آ اسٹار از بورن‘، ’شیلو‘ اور ’فرسٹ مین نے بھی ایک ایک ایوارڈ اپنے نام کیا۔

گولڈن گلوبل ایوارڈز میں ڈراموں کی فہرست میں ’دی امیریکنز‘ نے بہترین ڈرامے کا ایوارڈ جیتا جبکہ ’دی کومنسکائی میتھڈ‘ نے بہترین ٹیلی ویژن سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اسی طرح ٹیلی ویژن ڈراموں میں بہترین کارکردگی پر سینڈرا اوہ نے گولڈن ایوارڈ جیتا، یہ ایوارڈ ان کو ڈرامہ ’ کیلنگ ایو‘ میں بہترین کام دکھانے پر دیا گیا۔ سینڈرا گولڈن گلوبل ایوارڈ جیتنے والی پہلی ایشیائی میزبان ہیں جنہوں نے پہلے بھی کئی گولڈن ایوارڈز جیتے ہیں۔

اس کے علاوہ ریچل بروسناہان نے ٹی وی سیریز میں بہترینکارکردگی کا ایورڈ جیتا۔

میل ایکٹرز میں ڈرامہ فنکار ریچرڈ میڈن نے بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے ایورڈ حاصل کیا جبکہ ڈرامہ ’باڈی گارڈ‘ میں ان کے کام کو شائقین نے بے حد سراہا۔

مائیکل دوگلس نے ٹی وی سیریز کی فہرست میں نامزد کامیڈی اور موسیقی ڈرامے ’ڈی کومنسکی میتھڈ‘ میں زبردست کام  پر ایوارڈ جیتا۔


متعلقہ خبریں