سندھ کابینہ کی بلدیاتی نظام میں ترمیم کی منظوری

سماجی طور پر تنہا کرکے وبا کو شکست دینی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: سندھ حکومت نے اسلام کوٹ میں تھرکول سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے اور زخمیوں کا علاج کرانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ  کابینہ نے بلدیاتی نظام میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس ضمن میں مشیر وزیراعلی سندھ بیرسٹر مرتظی وہاب نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسلام کوٹ کے متاثرہ خاندانوں کو ماہانہ بنیادوں پر پیسے دیئے جائیں گے اور ہرسال 900 ارب روپے سندھ حکومت ادا کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے تھرکول کا معاوضہ تھرپارکر پرہی خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاق سے بھی درخواست کرتے ہیں آئل وگیس رائلٹی ان اضلاع میں خرچ کریں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ کابینہ نے بلدیاتی نظام میں ترمیم کی  منظوری دی ہے جس کے بعد مئیر ڈپٹی مئیر کو ہٹانے کے لیے سادہ اکثریت درکار ہوگی اور اس ترمیم کے لیے شق 27 میں تبدیلی لائی جائے گی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے اسمبلی میں  زخمی افراد کے علاج معالجے کا وعدہ کیا تھا اور آج اس  قانون آج کو منظور کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی حادثے کے زخمیوں کا سرکاری خرچ پرعلاج کرایا جائے گا اور زخمیوں کا علاج کرنا ہر سرکاری و نجی اسپتال پر لازم ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری کوارٹرز میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ملازمین کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو روزگار دیا ہے اور آگے بھی دے گی۔ اسی لیے سندھ میں نئی بھرتیوں کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایک ہفتے میں تجاویز طے کرے گی اور بھرتیوں سے متعلق قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لے گی۔


متعلقہ خبریں