ایف آئی اے کا خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ کراچی کے علاقے بہادرآباد میں واقع متحدہ کےعارضی مرکز کانام بھی حکم نامے میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کچھ روز قبل خدمت خلق فاؤنڈیشن  کی ساڑھے تین ارب روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کرلیں تھیں۔

ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا تھا کہ خدمت خلق فاونڈیشن کی جانب سے یہ جائیدادیں بھتے کی رقوم سے بنائی گئیں تھیں۔

ایم کیو ایم کی فلاحی تنظیم کے کے ایف سے متعلق ایف آئی اے کا انسداد دہشت گردی ونگ تحقیقات کر رہا تھا جس دوران تفتیشی ادارے کی طرف سے جائیدادوں کی ضبطگی کا قدم اٹھایا گیا تھا جبکہ اب ادارے کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں