ڈی جی عالمی ادارہ صحت کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عالمی ادارہ صحت میں ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المدھاری اور ملیڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر کرسٹوفر ایلیس بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور اب تک حاصل کیے گئے اہداف سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں پولیو کے وائرس سے نمٹنے کے لئے ڈبلیو ایچ او کی خدمات کو سراہا۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے صحت کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔ انہوں نے  وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کے ہمراہ  پولیو کے ایمر ایجنسی آپر یشن سیل کا دورہ بھی کیا۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ خوشی ہوئی کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پولیو ورکرز کی کاکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے صحت اصلاحات کا مقصد کروڑوں عوام کی صحت میں بہتری لانا ہے۔


متعلقہ خبریں