نوجوانوں کو ہر سال25 لاکھ ملازمتیں درکار ہوتی ہیں، وزیرتعلیم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو ہر سال25 لاکھ  ملازمتیں درکار ہوتی ہیں لیکن ہمارے نظام تعلیم میں بہت بڑی خامی ہے کہ پی ایچ ڈی کے بعد بھی نوکری نہیں ملتی جو کہ افسوسناک بات ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے نیوٹیک کے زیر اہتمام ہنر مندی کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری ہماری یونیورسٹیوں اور اداروں سمیت سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ جتنی تیزی سے دنیا ہنر سیکھ کر آگے بڑھ رہی ہے ہمیں اس ہنری مندی کو سیکھنے کی ضرورت ہے، ہمیں ہنر کے شعبے کو اہمیت دینی ہوگی اور جو ملازمت کی تلاش میں بیرون ملک جاتے ہیں ان کیلئے راہ ہموار کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو وہ ہنر سکھانا ہوگا جس شعبے میں باہر زیادہ ملازمتیں دستیاب ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل کی ضروریات کو دیکھ کر اسلام آباد میں اسکل یو نیورسٹی بناٸی جا رہی ہے جو آئندہ چند ماہ میں قائم ہو جائے گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہمیں بہت سے ادراے بنانے تھے جوبدقسمتی سے نہ بن سکے۔


متعلقہ خبریں