جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کی وکٹیں معیاری نہیں ہیں، وسیم اکرم

 ویرات بڑا معرکہ جیتنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، سابق ٹیسٹ کپتان

فوٹو: فائل


ملتان: سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شکست پر صدمے کی ضرورت نہیں، ٹیم کو فاسٹ اور باؤنسی وکٹوں پر بیٹنگ کرنا سیکھنا پڑے گا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کی وکٹیں معیاری نہیں ہیں، اگر ایسی وکٹیں پاکستان میں ہوتیں تو کب کی رپورٹ ہوجاتیں۔

انہوں نے کہا کہ فیوچر میں فرسٹ کلاس میچز جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں ہونے چاہئیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ لوگ  سرفراز کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، انہیں وقت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایسا کوئی کھلاڑی ہے جو سرفراز کی جگہ کپتانی کرسکے؟

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میری رائے میں کوچ بدلنے سے کامیابی نہیں ملے گی، اوپنر فخر کو چھٹے نمبر پر کھلانا سمجھ سے بالا تر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اب اچھے کھلاڑی سامنے نہیں آرہے۔ پاکستانی بولرز کو محنت کرنا ہوگی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویرات بڑا معرکہ جیتنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، بھارت نے آسٹریلیا کو اسی کی سر زمین پر مات دے کر کارنامہ انجام دیا ہے۔

وسیم اکرم نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کی یہ کامیابی اس کے فرسٹ کلاس نظام کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ اے، ملتان میں کرکٹ قائم کریں گے جس کا نام وسیم اکرم کرکٹنگ اکیڈمی ہوگا۔


متعلقہ خبریں