کورکمانڈرز کانفرنس،قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ

فوٹو: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت ملک میں انسداد دہشت گردی کے آپریشنز، پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب اور مشرقی سرحد کی صورتحال کا  جائزہ لیا گیا۔

 کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک اور خطے میں امن کے دیرپا قیام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا جبکہ ایسا  ہر عمل کی حمایت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی 217 ویں کورکمانڈرزکانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کی۔

کانفرنس میں مشرقی سرحد پربھارت کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے اور ملک میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے کمانڈرز کی کانفرنس میں افغانستان میں امن کے قیام کے لیے جاری افغان عمل کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

واضح رہے  پاکستان کی طرف سے احتجاج کے باوجود لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرزپربھارت سیزفائرکی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ گزشتہ روزبھی بھارت کی جانب سے بگسر سیکٹرپرفائرنگ کے نیتجے میں ایک شہری شہید ہوگیا تھا۔

دوسری طرف افغانستان میں قیام امن کے لیے بھی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی درخواست پرپاکستان کی جانب سے مذاکرات میں بھی حصہ لیا جارہا ہے جبکہ اسی سلسلے میں افغان صدراشرف غنی کے نمائندہ خصوصی عمر داؤد زئی بھی پاکستان میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں