فرنس آئل کی درآمدات پر پابندی عائد

فائل فوٹو


اسلام آباد:حکومت نے فرنس آئل کی درآمدات پر پابندی عائد کرتے ہوئےکے الیکٹراک کے علاوہ تمام ریفائنریز کو فرنس آئل سے ہونے والی پیداوار کم کرنے کی ہدايات جاری کردی ہیں۔

ترجمان پٹروليم ڈويژن کے مطابق آئل ریفائنریز کو صلاحیت اور تیل کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ریفائنریز ڈِیم ڈیوٹی کی آمدن کو استعمال کرتے ہوئے حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کریں گی۔

ترجمان کے مطابق تمام ریفائنریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فرنس آئل کی پیداوار کم کر تے ہوئے نہ ہونے کے برابر کر دی جائےاور فرنس آئل کی اسٹوریج  کے لیے بجلی بنانے والے اداروں سے معاہدے کیے جائیں۔

ترجمان کے مطابق ریفائنریز خام تیل کی ضمنی پیداوار میں فرنس آئل سے ہونے والی پیداوار انتہائی کم کرتے ہوئے اضافی اسٹوریج کی فزیبلٹی بنائیں گی۔

حکومت کی جانب سے کے الیٹراک کو اس پابندی کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، حکومتی اشتنثی کے تحت پیداوار کیلئے کے الیکٹرک فرنس آئل کی درآمد جاری رکھ سکے گی۔

واضح رہے کہ 2017 میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھی فرنس آئل پر پابندی عائد کرنے کااعلان کیا تھا لیکن موسم گرما میں بجلی کی طلب بڑھنے پرریفائنریز کو تین ماہ کا اشتنثی دے دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں