لندن: ہیتھرو ائیر پورٹ پر پروازیں بحال

فائل فوٹو۔–


لندن: لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر پھر ڈرون کی اطلاع ملنے پر پروازیں ملتوی کردی گئیں تھیں تاہم کچھ دیر بعد بحال کردی گئیں۔

ذارئع کے مطابق ائیر پورٹ پر ڈرون کی اطلاعات ملنے پر انتظامیہ نے کچھ  پروازیں ملتوی کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق لندن ہیتھرو ائیرپورٹ پروازوں کی روانگی کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ ڈرون نظر آنے کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق لندن ہیتھرو سے پروازوں کی روانگی کو روکا گیا تھا جبکہ آنے والے جہازوں کو اترنے کی اجازت دی جارہی تھی۔

واضح رہے لندن ہیتھرو دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے۔


متعلقہ خبریں