سائبرین ہوائیں چلنے سے کراچی میں سردی بڑھ گئی

ملک کے بیشتر حصوں میں آج بارش کا امکان

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد میں سائبرین ہوائیں چلنے سے سردی نے ڈیرے جما لیے ہیں جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیاتکے مطابق ملک کے  بالائی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ اسکردو، ہنزہ، کھرمنگ میں برف باری سے پارہ نقطہ انجماد سے نیچے آ گیا۔

وادی کھرمنگ میں تین دن کے وقفے سے دوبارہ برف باری  ہونے برف کی سفید چادر تا حد نظر بچھی ہوئی نظر آ رہی ہے جس وجہ سے  کھرمنگ میں درجہ حرارت منفی13 اور اسکردو میں  منفی 14  تک گرگیاہے جبکہ اسکردو میں سڑکوں پر برف جمنے سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔۔

کراچی میں سائبرین ہواؤں کا پڑاؤ پڑنے سے موسم سرد ہے۔ درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ پرآ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے بھی موسم ایسا ہی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ  کے بعض مقامات دھند کی  لپیٹ میں رہیں گے۔


متعلقہ خبریں