العزیزیہ کیس کی اپیل 10دن میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، اجلاس آج پھر ہوگا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے معاملے پر سابق وزیراعظم کی اپیل دس دن میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے نواز شریف شریف کی اپیل جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست بھی مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کی جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا اور ڈھائی کروڑ ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں باعزت بری کر دیا تھا۔

نواز شریف پرالعزیزیہ ریفرنس میں قید کے علاوہ  دونوں ریفرنسز میں نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ  گرفتاری جاری کیے گئے۔


متعلقہ خبریں