آسٹریلیا میں پاکستانی قونصلیٹ کو مشتبہ پیکٹ موصول

پاکستانی قونصلیٹ کو موصول ہونے والے پیکٹ میں اسبیٹوس نامی کیمیکل ہے، سفارتی ذرائع

فوٹو: رائٹرز


کینبرا: آسٹریلیا کے شہرمیلبرن میں پاکستانی قونصلیٹ کو مشتبہ پیکٹ وصول کرنے والی خاتون سفارتکار میں اسبیٹوس پوائزنگ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ کو موصول ہونے والے پیکٹ میں اسبیٹوس نامی کیمیکل ہے۔

قونصلیٹ حکام کے مطابق کیمیکل کی شناخت کے بعد خاتون سفارتکار کو قوارنٹین دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پیکٹ تاحال قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں موجود ہے، آسٹریلیا کی کیمکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم قونصلیٹ پہنچ گئی ہے۔

پولیس کی بھاری نفری قونصل خانے کے باہر موجود ہے، جب کہ آسٹریلوی دفترخارجہ نے پیکج ملنے کے بعد تمام سفارتی مشنز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

واضح رہے آج صبح آسٹریلیا میں پاکستانی قونصلیٹ کو مشتبہ پیکٹ موصول ہوا تھا جس کی اطلاع آسٹریلوہ دفترخارجہ کو دی گئی، دفترخارجہ کے اعلیٰ حکام نے فوری طور قونصلیٹ پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔


متعلقہ خبریں