آئی فون سے فائدہ اٹھانے کے چند اہم گر

آئی فون سے فائدہ اٹھانے کے چند اہم گر

آئی فون کے حوالے سے چند ایسے اہم گر ہیں جن کے بارے جاننا انتہائی فائدہ مند ہے کیونکہ ان کے ذریعے آپ اپنی سوچ سے کہیں زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تو آیئے دیکھتے ہیں کہ یہ اہم اور فائدہ مند گر ہیں کیا جن سے آپ اب تک لاعلم تھے۔

1۔ آئی فون کے صارفین کی اکثریت اس بات سے لاعلم ہے کہ آئی فون میں ان ڈو کا آپشن موجود ہے۔ اگر آپ میسج یا ای میل لکھنے کے دوران کوئی غلطی کر تو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں نس اپنے آئی فون کو اوپر و نیچے کی جانب ہلائیں۔ جسے ہی آپ موبائل کو ہلائیں گے ان ڈو کا آپشن آپ کے فون کی اسکرین پر نمایاں ہو جائے گا۔

2۔ دوسرا اہم آپشن یہ ہے کہ اگر آپ جملے کے اختتام پر  اپنے فون کے ٹیب آپشن کو دو مرتبہ دبائیں گےتو یہ خود بخود اس جملے کو ختم کرکے نیا جملہ بنا دے گا۔ جس سے وقت کی بچت کی جا سکتی ہے۔

3۔ تیسرا آپشن بھی بہت اہم ہے جس کے ذریعے آپ باآسانی اپنی تصاویر لے سکتے ہیں۔ اس کے لیے نہ آپ کو اپنی اسکرین ٹیچ کرنے کی ضرورت ہے اور نا ہی کسی کیمرے کا بٹن دبانے کی کیونکہ فون پرموجود والیم کے بٹن کے ذریعے آپ تصاویر لے سکتے ہیں جو قدرے آسان اور تیز عمل ہےلیکن اس کے لیے کیمرہ ایپلیکیشن کھلے ہونا ضروری ہے۔

4۔ بعض اوقات آئی فون کا آپشن سری الفاظ کی پہچان نہیں کر پاتا لیکن آپ کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ آئی فون میں ایک ایسا آپشن موجود ہے جس کے ذریعے سری کو الفاظ کی پہنچاب کرائی جاسکتی ہے۔ جی ہاں، پرونانس کے آپش کے ذریعے ایسا کران ممکن ہے۔

آئی فون میں موجود ’’Pronounce’’ کے آپشن کے ذریعے آپ سری کو ان الفاظ کی پہچان سیکھا سکتے ہیں۔

5۔ آئی فون ہو یا کوئی بھی موبائل فون صارفین کے لے سب سے زیادہ پرکشش آپشن کیمرے کا ہی ہوتا ہے اور ہر کوئی اپنی خوب سے خوب تر رصاویر لینا چاہتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنے آئی فون سے بہترین تصاویر لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ملٹی برسٹ آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس  کے استعمال کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ آپ نے آئی فون کے کمیرہ بٹن کو دبائی رکھنا ہے جس سے ایک وقت میں مختلف تصاویر لی جائیں گی۔ان تصاویر میں سے بہترین کا انتخاب کیجئے۔

6۔ اسکرب ریٹ کے کنٹرول کے لیے آپ موبائل کی اسکرین کو نیچے کی جانب دھکیل کر اسکرب ریٹ کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

7۔ کسی بھی میسج کے اوقات معلوم کرنے کے لیے آپ ٹائم اسٹیپس کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے میسج کو بائیں جانب سلائیڈ کریں ۔

8۔ اگر آپ نے اپنے موبائل فون کو جلد چارج کرنا چاہتے تو موبائل فون کو ائیر پلین موڈ پر لگا دیں۔ اس آپشن سے آپ کوئی کال یا پیغام تو نہیں رسیو کرسکیں البتہ آپک ا موبائل جلد چارج ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں