پاکستان امن کا خواہش مند ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس | urduhumnews.wpengine.com

بہاولپور: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بہاولپور کور کے زیر اہتمام سرمائی تربیتی  فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ ملک کے اندر اور اپنی سرحدوں پر امن چاہتے ہیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے میکنائزڈ فارمیشن کی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا، جبکہ مشرقی سرحد پر عباس سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا اورروایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے حربی مشقیں دیکھیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے بہترین تربیتی معیار اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاک فوج کی حربی صلاحیتوں میں نکھار لائی ہے، جنگی آلات سے لیس تربیت یافتہ فوج ہی جنگ روک سکتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ بابائے قوم کے وژن کے تحت پاکستان امن کا خواہش مند ہے۔ ہماری بہترین تربیت یافتہ مسلح افواج امن کی ضامن ہے۔


متعلقہ خبریں