اورنج ٹرین لائن بند نہیں ہورہی،عبدالعلیم خان 

فائل فوٹو۔–


لاہور: وزیربلدیات پنجاب عبدالعلیم خان  نے اورنج ٹرین لائن کمرشلائز کرنے کی ہم نیوزکی خبرکی تصدیق  کردی۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر نے اورنج لائن ٹرین کو چلانا مجبوری قراردیا، ساتھ ہی ٹرین کو کمرشلائز کرنے سے متعلق ہم نیوز کی خبرکی تصدیق بھی کردی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اورنج ٹرین لائن بند نہیں ہورہی، یہ سفید ہاتھی ہے، غریب عوام کا 300 ارب لگ چکا، خسارے کو کم کرنے کے لیےاسے کمرشلائز کریں گے۔

صوبائی وزیربلدیات عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کے باہرگرما گرم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگروزیراعظم یا ان سےکوئی بے ضابطگی ہوئی ہے تو کارروائی کی جائے ورنہ الزامات  ختم کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان یاعلیم خان قصوروارہیں تو نیب ڈیکلیئر کرے، کرپشن کی ہے تو سامنے لائیں،الزامات ختم ہونےچاہیے۔

وزیربلدیات پنجاب کا کہنا تھا کہ بسنت سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کو سوا ارب تنخواہ دینےکے  باوجود صفائی کا کام نہیں ہورہا، اس لیے کاررروائی کریں گے۔

سپریم کورٹ کا اورنج لائن ٹرین منصوبہ مجوزہ تاریخوں تک کام مکمل کرنے کا حکم

دوسری جانب سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں مجوزہ تاریخوں تک کام مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اورنج لائن لاہوریوں کے لیے تحفہ ہے۔ چیف جسٹس نے ٹھیکیدارکو  مجوزہ تاریخوں تک کام مکمل کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے کہا کہ کام مکمل نہ ہونے پرعدالتی حکم کی عدم تعمیل سمجھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں