وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں موجودہ ملکی معاشی، سیاسی معاملات سمیت 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

منی لانڈرنگ کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ پر 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے متعلق کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ جس کے بعد ای سی ایل سے نام نکالنے کے حوالے سے غور کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر افراد کے نام نکالنے کے حکم پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم کا مسودہ بھی زیر غور رہا جب کہ اجلاس میں کیپیٹل ڈیولپمنت اتھارٹی (سی ڈی اے) کے نئے چیئرمین کی تقرری، پی آئی کے ڈائریکٹرز سمیت دیگر اداروں میں حکام کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔

اجلاس میں نئی حج پالیسی سال 2019 کے حوالے سے کابینہ ارکان کو بریفنگ دی گئی جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق پر بھی غور ہوا۔


متعلقہ خبریں