لیڈی ڈاکٹرز اور نرسوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو 24 سال قید کی سزا

فوٹو: فائل


لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیڈی ڈاکٹروں اور نرسوں کو انٹرنیٹ پر بلیک میل کرنے والے شخص کو 24 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے مجرم کو سزا کا حکم دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف دفعات میں مجرم کو مجموعی طور پر 24 سال قید اور سات لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

ذرائع کے مطابق مجرم عبدالوہاب پر ملک کے مختلف حصوں میں خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کرنے  کا جرم ثابت ہوا ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر روف وٹو کا کہنا ہے کہ مجرم خواتین ڈاکٹرز کے ای میل اور فیس بک اکاونٹ ہیک کر کے انھیں بلیک میل کرتا تھا، مجرم کے خلاف 2015 میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے مجرم کو اپریل 2015 میں ناران سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

خواتین ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کا مقدمہ ڈاکٹر سلمان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ عدالت میں مجموعی طور پر 31 گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کرائے۔


متعلقہ خبریں