پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو کارکردگی رپورٹ پیش کر دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستانی وفد نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کو اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی جس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے درمیان سڈنی میں مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستانی حکام نے ایشیا پیسفک گروپ کو بریفنگ دی۔

پاکستانی وفد کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 27 سے زائد شرائط پر من و عن عمل کر دیا ہے جب کہ پاکستان اقوام متحدہ کی شق 1267 اور 1373 پر عمل پیرا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے دہشت گردی کے خلاف فنڈنگ کی روک تھام سے متعلق کیے گئے اقدامات اور کالعدم مذہبی تنظمیوں داعش، طالبان اور القاعدہ کے خلاف کی گئیں کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کیا کہ کلعدم تنظمیوں کے اکاؤنٹ اور اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے خلاف کارروائی سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃ کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں جب کہ ان کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔

پاکستانی حکام نے لشکر طیبہ، جیش محمد اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جب کہ مل میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے جاری کارروائیوں پر بھی آگاہ کیا۔

پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کو گزشتہ چار سال میں مشکوک ٹرانزیکشن پر رپورٹ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ گزشتہ چار سال میں تین ہزار 677 مشکوک ٹرانزیکشن اور جعلی بینک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی، سال 2015 میں 420، سال 2016 میں 697، سال 2017 میں 1603 اور سال 2018 میں 957 مشکوک ٹرانزیکشنز سامنے آئی تھیں۔


متعلقہ خبریں