پاک بحریہ کا امن مشن، جاپانی بحریہ کے جہاز کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: جاپانی بحریہ کے جہاز نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا جہاں پاک بحریہ کے افسران اور جاپانی سفارت خانے کے نمائندگان نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جاپانی بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ کثیرالملکی بحری مشق امن کے ابتدائی مرحلے کاحصہ ہے۔

ترجمان کے مطابق جاپانی بحریہ کے آفیسرز نے پاک بحریہ کے آفیسرز سے ملاقاتیں کی اور جہاز کے عملے کے لیے مختلف تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے آخر پر دونوں ممالک کی بحری جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔

ترجمان کے مطابق ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

جاپانی بحریہ کے جہازماضی میں منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق امن میں بھی مسلسل شرکت کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں کثیر القومی بحری مشق ’امن‘ کا کراچی میں انعقاد کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوں گی۔ مشق کا مقصد عالمی بحری سیکیورٹی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اور سوچ کی تشکیل ہے۔

پاک بحریہ کثیر القومی بحری مشق ’امن‘ کا انعقاد سال 2007 سے کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے بحری افواج شریک ہوتی ہیں۔ مشق ’امن‘ عالمی بحری سیکیورٹی کے مشترکہ لائحہ عمل اور متفقہ سوچ کی تشکیل کیلئے بھرپور کردارادا کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں