اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کل کھل جائینگے

سی این جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کل صبح چھ بجے کھل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے سی این جی فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز 15 روزکی بندش کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز سندھ بھر میں آج جمعرات کے روز تک سی این جی اسٹیشنز بند کردیئ گئے تھے  جبکہ صوبے میں گھروں میں گیس نایاب ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن کا موقف تھا کہ سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ گیس پریشر میں کمی کے باعث کیاگیا۔ سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی) نے ایک ہفتے قبل بھی سندھ میں تمام سی این جی اسٹینشز کو بند  رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ایس ایس جی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سی این جی اسٹیشنزبند رکھنےکا فیصلہ گیس پریشرمیں کمی کےباعث کیا گیا ہے تاکہ سی این جی استٹیشنزبند کرکے گھریلوصارفین کی طلب پوری کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں