بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پر جاسوسی کا اعتراف


نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستانی حدود میں  ایل او سی  پر کواڈ کاپٹرز جاسوسی کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔

جمعرات کے روز پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے ایل او سی پر پاکستانی حدود میں بھارت کی جاسوسی کا اعتراف کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شہری آبادی لائن آف کنٹرول کے قریب ہے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کی جاتی ہے۔

طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرنے والے بھارت کے آرمی چیف نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ کے لیے الگ پالیسی ہوتی ہے اور ہر جگہ ایک ہی پالیسی نہیں چلائی جاسکتی ہے۔ لہذا طالبان سے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں مذاکرات صرف ہماری شرائط پر ہی ہوں گے۔

جنرل بپن راوت کے مطابق اگر افغانستان میں بھارت کے مفادات ہیں تو دیگر ممالک کی طرح بھارت کو بھی طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی نہ کسی طرح ان مذاکرات کا حصہ بننا چاہیے۔


متعلقہ خبریں