ملالہ کی نئی کتاب، بل گیٹس کی مبارکباد

فوٹو:ملالہ یوسفزئی اپنی نئی کتاب کے ساتھ


اسلام آباد: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستانی نوبل یافتہ ملالہ یوسفزئی کو نئی کتاب ‘ہم بے گھر ہیں’ پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بل گیٹس نے ملالہ یوسفزئی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا کہ میں ان کہانیوں کو منظرعام پر لانے کے لیے اس سے زیادہ بہترانسان کا نہیں سوچ سکتا۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی نئی کتاب میں دنیا بھر سے خواتین پناہ گزینوں کی کہانیاں شامل ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کے مطابق کتاب میں ہولناک سفر، اپنے پیاروں کو کھونے اور گھروں سے محروم ہونے کی کہانیاں ہیں۔ یہ قارئین کو اعداد وشمار، خبروں اور روزانہ کی بیان بازی کے پیچھے چھپی حقیقی زندگیاں دکھاتی ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ملالہ یوسفزئی کی پہلی کتاب ‘آئی ایم ملالہ’ کے نام سے 2013 میں شائع ہوئی تھی۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو دہشت گردوں کی جانب سے نو اکتوبر 2012 کو مینگورہ میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وہ دنیا بھرمیں خواتین کی تعلیم کے لیے مثال کے طورپرابھر کرسامنے آئیں۔

ملالہ یوسفزئی نے صحت یابی کے بعد اقوام متحدہ میں خطاب کیا اور 2014 میں جب وہ صرف 17 برس کی تھیں تو انہوں نے امن کا نوبل انعام جیتا۔


متعلقہ خبریں