امریکا اپنے پیچھے افراتفری چھوڑ جاتا ہے، پومپیو

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا کب اور کیسے ہوگا؟ مائیک پومپیو نے بتادیا

فائل فوٹو۔–


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی پالیسی کا دوغلا پن واضح کر دیا اور کہا کہ امریکا کے کسی بھی جگہ سے جانے کے بعد وہاں صرف افراتفری پھیلتی ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں خطاب کر تے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ امریکا جہاں سے نکلتا ہے وہاں پیچھے صرف افراتفری پھیلتی ہے۔

مائیک پومیو کا کہنا تھا امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھی مشرق وسطی پر فضائی حملے جاری رکھے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کے شام سے چلے جانے کے بعد بھی اگر داعش کا خطرہ محسوس ہوا تو امریکا ائیر اسٹرائیک کرے گا۔

پومپیو کے مطابق ایران کو شام سے نکالنے کے لیے امریکا اتحادیوں سے مل کر کام جاری رکھے گا۔

واضح چند ماہ قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹرمپ مخالف امریکی حکام کوعہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا تھا۔

سیکٹریری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکی حکام ٹرمپ کی حمایت کریں یا عہدہ چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے مشن کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں ہر ادارے سے تعاون کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکام مشن میں ساتھ نہیں دیں گے تو اُن کے پاس وقت ہے کہ وہ کچھ اور کریں۔

امریکی وزیر خارجہ کا مشورہ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی محکمہ انصاف کے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ٹرمپ کو ذہنی نااہلی پر ہٹانے کے طریقوں پر گفتگو کی ہے۔


متعلقہ خبریں